the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
تین سال میں گریجویٹ اور اگلے دو سال میں پوسٹ گریجویشن ایک ساتھ کرنے کی سہولت
حیدرآباد،23 ؍ مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے ریگولر (روایتی طرز تعلیم) کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ تعلیمی سال 2014-15ء میں مختلف انٹگریٹیڈ کورسز بشمول سائنسس میں باٹنی، زوالوجی، کیمسٹری،فزکس ، ریاضی ، کمپیوٹر سائنس اور ہیومانٹیز اینڈ سوشل سائنسس میں تاریخ، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات، معاشیات ، سماجیات ، اسلامک اسٹڈیز، اردو ، انگریزی ، ہندی ، عربی، فارسی نئے کورسز شامل ہیں۔ ایم اے (اردو‘ فارسی‘ عربی‘ ہندی‘ انگریزی‘ پبلک ایڈمنسٹریشن‘ ویمن اسٹڈیز‘ پولیٹیکل سائنس‘ اسلامک اسٹڈیز)‘ ماسٹر آف سوشیل ورک ، ایم ایس سی (ریاضی) کے علاوہ پی جی ڈپلومہ پروگرامس (فنکشنل ہندی اور فنکشنل اردو)‘ ڈپلومہ پروگرامس (عربی‘ عربک ٹرانسلیشن‘ تحسین غزل ‘ فارسی ) اور سرٹیفکیٹ پروگرامس (خوش خطی‘ آموزش اُردو ‘ تحسین غزل ‘ عربی) کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ پراسپکٹس یونیورسٹی کیمپس‘ حیدرآباد‘ لکھنؤ کیمپس‘ کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن‘ ریجنل/ سب ریجنل سنٹرس پر 150 روپئے کے چالان کے عو ض حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پراسپکٹس مع درخواست فارم شخصی طور پر بعوض



150/- روپے کے چالان یا بذریعہ ڈاک 200 روپے چالان کی ادائیگی پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ڈاؤن لوڈ کیے گئے فارم کے ساتھ 100 روپئے کا چالان منسلک کرنا ہوگا۔ (چالان فارم یونیورسٹی ویب سائٹ اور مصرحہ بالا مقامات پر دستیاب رہیں گے۔) چالان کے ذریعہ فارم کی قیمت سارے ہندوستان میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ / انڈین اوورسیز بینک ، گچی باؤلی برانچ (حیدرآباد) پر جمع کی جاسکتی ہے۔ تمام میرٹ کی اساس پر داخلے کے پی جی پروگرامس (بشمول ایم ایس ڈبلیو) / انٹگریٹیڈ پوسٹ گریجویٹ پروگرامس (3 سالہ ڈگری میں داخلہ کے ذریعہ آنرس اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری) برائے حیدرآباد / لکھنؤ میں دستیاب کورسز کے لیے آخری تاریخ 9؍ جون 2014ء ہے۔ ڈپلوما، پی جی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کیلئے 4؍ اگست آخری تاریخ مقرر ہے۔ ایس سی/ ایس ٹی اور او بی سی امیدواروں کیلئے گورنمنٹ آف انڈیا کی ریزرویشن پالیسی رہے گی۔ فنڈس کی دستیابی کی صورت میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو ماہانہ 1000 روپئے اسکالر شپ یونیورسٹی کی جانب سے دی جائے گی۔ حسب گنجائش بوائز ہاسٹل کے علاوہ لڑکیوں اور خواتین کیلئے گرلز ہاسٹل اور ڈے کیئر سنٹر کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.